اجزاء
چکن بونلیس دو سو گرام
نمک حسبِ ذائقہ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
موزریلہ چیز (کدوکش) پچاس گرام
چیڈر چیز (کدوکش) پچاس گرام
مچلز گولڈن سوئٹ کارن ایک چوتھائی کپ
دھنیا (چوپ کیا ہوا) ایک چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ حسبِ ضرورت
گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
مچلز گرین چلی سوس ایک کھانے کا چمچ
سبز پیاز پندرہ گرام
سموسہ پٹی حسبِ ضرورت
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
پانی حسبِ ضرورت
ترکیب
۔ ایک برتن میں پانی لیں اور اس میں چکن،نمک اور ہلدی ڈال کر اُبال لیں اور چکن کے ریشے کر لیں۔
۔ایک برتن میں چکن ریشے ، مزریلہ چیز، چیڈر چیز، گولڈن سوئٹ کارن،ہرا دھنیا ، سوکھی میتھی، چاٹ مصالحہ، گرم مصالحہ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، مچلز گرین چلی سوس اورسبز پیازڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
۔ اب اسے سموسہ پٹی میں بھرلیں اورانڈا لگا کر سموسہ بند کر لیں ۔
۔اب ایک کڑاہی میں کھانے کا تیل ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔
آپکا مزے دار چکن چیز سموسہ تیار ہے۔
پکانے کا وقت: ایک گھنٹہ
افراد: تین
Social Counter